حدیث نمبر: 5299
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , أَنَّهُ حَدَّثَنِي : " أَنَّهُ رَأَى عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَ سِيَرَاءَ ، وَالسِّيَرَاءُ الْمُضَلَّعُ بِالْقَزِّ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو سیراء دھاری دار ریشمی چادر پہنے دیکھا ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الزاينة (من المجتبى) / حدیث: 5299
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «صحیح البخاری/اللباس 30 (5842)، سنن ابی داود/اللباس 14 (4058)، (تحفة الٔاشراف: 1533) (صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5842 | سنن ابي داود: 4058 | سنن نسائي: 5298

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5842 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5842. حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی دختر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی سرخ چادر پہنے ہوئے دیکھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5842]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3598)
لیکن یہ روایت شاذ ہے۔
محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام ہے۔
احادیث میں اس امر کی وضاحت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں لیا، پھر فرمایا: ’’بےشک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔
‘‘ (سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4057)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔
‘‘ (مسند أحمد: 392/4)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5842 سے ماخوذ ہے۔