سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : التَّرَجُّلِ غِبًّا باب: ایک دن چھوڑ کر (بالوں میں) کنگھی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5060
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ الْحَسَنِ , وَمُحَمَّدٍ , قَالَا : " التَّرَجُّلُ غِبٌّ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حسن بصری اور محمد بن سیرین کہتے ہیں :` ( بالوں میں ) کنگھی ایک ایک دن چھوڑ کر کرنا چاہیئے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ محمد امین
´ایک دن چھوڑ کر (بالوں میں) کنگھی کرنے کا بیان۔`
حسن بصری اور محمد بن سیرین کہتے ہیں: (بالوں میں) کنگھی ایک ایک دن چھوڑ کر کرنا چاہیئے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5060]
حسن بصری اور محمد بن سیرین کہتے ہیں: (بالوں میں) کنگھی ایک ایک دن چھوڑ کر کرنا چاہیئے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5060]
اردو حاشہ: اس فرمان میں ان لوگوں کے لیے نصحیت ہے جو ہر وقت جیب میں کنگھی لیے پھرتے ہیں۔ تفصیلی بحث کے لیے دیکھئے، حدیث:5057۔ صحیح بات یہ ہے کہ مذکورہ بالاتینوں روایات شواہد و متابعات کی وجہ سے صحیح ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5060 سے ماخوذ ہے۔