سنن نسائي
كتاب الزينة من السنن— کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
بَابُ : التَّرَجُّلِ غِبًّا باب: ایک دن چھوڑ کر (بالوں میں) کنگھی کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ كَهْمَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِلًا بِمِصْرَ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ , فَإِذَا هُوَ شَعِثُ الرَّأْسِ مُشْعَانٌّ ، قَالَ : مَا لِي أَرَاكَ مُشْعَانًّا وَأَنْتَ أَمِيرٌ ؟ قَالَ : " كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنِ الْإِرْفَاهِ " ، قُلْنَا : وَمَا الْإِرْفَاهُ ، قَالَ : " التَّرَجُّلُ كُلَّ يَوْمٍ " .
´عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ` ایک صحابی رسول جو مصر میں افسر تھے ، ان کے پاس ان کے ساتھیوں میں سے ایک شخص آیا تو دیکھا کہ وہ پراگندہ سر اور بکھرے ہوئے بال والے ہیں ، تو انہوں نے کہا : کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو پراگندہ سرپا رہا ہوں حالانکہ آپ امیر ہیں ؟ وہ بولے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں «ارفاہ» سے منع فرماتے تھے ، ہم نے کہا : «ارفاہ» کیا ہے ؟ روزانہ بالوں میں کنگھی کرنا ۔
حضرت عبداللہ بن شفیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صحابی رضی اللہ عنہ مصر کے حاکم تھے، ان کا ایک ساتھی ان کے پاس آیا تو دیکھا کہ ان کے بال پراگندہ اور بکھرے ہوئے ہیں، وہ کہنے لگا: کیا وجہ ہے کہ آپ کے بال بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ آپ حاکم ہیں؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ ہمیں ”زیادہ ٹیپ ٹاپ سے روکا کرتے تھے“، اس نے کہا: ٹیپ ٹاپ کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہر روز کنگھی کرنا۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ ایک صحابی رسول جو مصر میں افسر تھے، ان کے پاس ان کے ساتھیوں میں سے ایک شخص آیا جو پراگندہ سر اور بکھرے ہوئے بال والا تھا، تو انہوں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو پراگندہ سرپا رہا ہوں حالانکہ آپ امیر ہیں؟ وہ بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں «ارفاہ» سے منع فرماتے تھے، ہم نے کہا: «ارفاہ» کیا ہے؟ روزانہ بالوں میں کنگھی کرنا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5061]