سنن نسائي
كتاب الفرع والعتيرة— کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : تَفْسِيرِ الْعَتِيرَةِ باب: عتیرہ کی تفسیر۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ خَالِدٍ , وَرُبَّمَا قَالَ : عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، وَرُبَّمَا ذَكَرَ أَبَا قِلَابَةَ ، عَنْ نُبَيْشَةَ ، قَالَ : نَادَى رَجُلٌ وَهُوَ بِمِنًى ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً فِي الْجَاهِلِيَّةِ فِي رَجَبٍ ، فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ، قَالَ : " اذْبَحُوا فِي أَيِّ شَهْرٍ مَا كَانَ , وَبَرُّوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ , وَأَطْعِمُوا " ، قَالَ : إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ ، قَالَ : " فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ تَغْذُوهُ مَاشِيَتُكَ حَتَّى إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَهُ وَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِهِ " .
´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے منیٰ میں پکار کر کہا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ جاہلیت میں رجب میں عتیرہ کرتے تھے ۔ تو اللہ کے رسول ! ہمارے لیے آپ کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ذبح کرو جس مہینے میں چاہو اور اللہ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ “ ، اس نے کہا : ہم فرع ذبح کرتے تھے ، تو آپ کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہر چرنے والے جانور میں ایک فرع ہے ، جسے تم چراتے ہو ، جب وہ مکمل اونٹ ہو جائے تو اسے ذبح کرو اور اس کا گوشت صدقہ کرو “ ۔
حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے منیٰ میں بآواز بلند کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم جاہلیت میں ماہ رجب میں جانور ذبح کیا کرتے تھے تو اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ﷺ اب ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی مہینہ ہو (اللہ تعالیٰ کے لیے) ذبح کرو، اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے نیکی کرو، اور (غریبوں کو) کھانا کھلاؤ۔“ اس آدمی نے کہا: ہم فرع بھی ذبح کیا کرتے تھے، اب آپ ﷺ کا کیا حکم ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر قسم کے چرنے والے جانوروں میں سے کوئی جانور ذبح کرنا چاہیے (مگر اس طرح کہ) بچے کو اس کی ماں دودھ پلائے حتیٰ کہ جب وہ سواری کے قابل ہوجائے (پورا اونٹ بن جائے) تو پھر اس کو ذبح کر اور اس کا گوشت صدقہ کر۔“
تشریح، فوائد و مسائل
نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بتایا گیا کہ ہم لوگ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: " اللہ کے لیے ذبح کرو چاہے کوئی سا مہینہ ہو، اور اللہ کے لیے نیک کام کرو اور لوگوں کو کھلاؤ۔" [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4233]