سنن نسائي
كتاب المزارعة— کتاب: مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْىِ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَاخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ باب: زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : كَانَ لِأُنَاسٍ فُضُولُ أَرَضِينَ يُكْرُونَهَا بِالنِّصْفِ وَالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا , أَوْ يُزْرِعْهَا , أَوْ يُمْسِكْهَا " . وَافَقَهُ مَطَرُ بْنُ طَهْمَانَ .
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` بعض لوگوں کے پاس ضرورت سے زائد زمینیں تھیں جنہیں وہ آدھا ، تہائی اور چوتھائی پر اٹھاتے تھے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کی کوئی زمین ہو تو اس میں کھیتی کرے یا اس میں ( بلا کرایہ لیے ) کھیتی کرائے یا بلا کھیتی کرائے روکے رکھے “ ۔ مطر بن طہمان نے اوزاعی کی موافقت ( متابعت ) کی ہے ۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے پاس فالتو زمینیں تھیں۔ وہ انہیں نصف یا تہائی یا چوتھائی پیداوار کے عوض بٹائی پر دیتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس فالتو زمین ہو، وہ اسے خود کاشت کرے یا کسی اسلامی بھائی کو بلامعاوضہ کاشت کے لیے دے دے یا پھر سنبھالے رکھے۔“ مطر بن طہمان نے اس (اوزاعی) کی موافقت کی ہے۔ (مطر نے بھی اپنی روایت میں عن عطاء میں جابر کہا ہے، نہ کہ عن ابن عباس)۔
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
دراصل جب مہاجرین کی مدینہ طیبہ آمد ہوئی تو زمینوں کی قدروقیمت میں اضافہ ہو گیا۔
جو زمینیں آباد تھیں ان کے متعلق بٹائی کا طریقہ اختیار کیا گیا تاکہ مہاجرین دوسروں پر بوجھ نہ بنیں اور محنت کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، اس کے علاوہ کچھ زمینیں غیر آباد تھیں جنہیں فالتو زمینیں کہا گیا ہے۔
زمیندار پانی کی قلت یا کسی اور وجہ سے انہیں آباد نہیں کر پاتا۔
یہ زمینیں قابل زراعت تو ہوتی ہیں، ایسی زمینوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے مشورہ دیا کہ زمینوں کو مالک خود آباد کرے یا آنے والوں کو بطور منیحہ (عطیہ)
دے تاکہ وہ انہیں آباد کریں۔
منیحہ میں وہ چیز اصل مالک کو واپس کرنا ہوتی ہے۔
یہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ایسی زمینیں مناسب موقع پر واپس کر دی جائیں جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے منیحہ کے درخت غزوۂ خیبر کے بعد واپس کر دیے تھے۔
(2)
ان احادیث کے پیش نظر اشتراکیت کے حق میں یہ فتویٰ دینا محل نظر ہے کہ زمینداری نظام حرام ہے یا غیر حاضر مالک زمین کا اسلام میں کوئی وجود نہیں ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو شوق دلایا کہ وہ اپنی فالتو زمینیں آباد کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کریں ورنہ زمینیں اپنی کمر کے ساتھ باندھ لیں۔
واللہ أعلم
ایسے ویسے ہی نہیں چھوڑ دینا چاہیے۔
اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس انسان کے پاس فالتو زمین ہے اور وہ اسے کاشت نہیں کر سکتا، تو وہ اسے اپنے کسی بھائی کو منیحۃ دے دے، عربی زبان میں منیحۃ اصل میں اس دودھ دینے والی بکری یا اونٹنی کو کہتے ہیں جو کسی بھائی کو دودھ پینے کے لیے دے دی جائے، اور جب دودھ بند ہو جائے تو وہ مالک کو واپس کر دے۔
(معجم مقاییس اللغة، ج: 5، ص: 278، تاج العروس، ج: 2، ص: 223)
اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’المنحة مردودة‘‘ دودھ دینے والا جانور واپس کیا جائے گا۔
ایک جلیل القدر مفسر، محدث، فقیہ اور لغوی امام ابو عبید القاسم بن سلام، اس حدیث کا یہ معنی کرتے ہیں: يدفعها الی اخيه حتی يزرعها فاذا رفع زعرهها ردها الی صاحبها: کہ فالتو زمین اپنے بھائی کو کاشت کے لیے دے دے، جب وہ اس سے پیداوار اٹھا لے، تو زمین مالک کو واپس کر دے۔
(لسان العرب، ج: 3، ص: 446)
اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ انسان شخصی طور پر اپنی زمین کا مالک ہے، اس لیے آپﷺ نے فرمایا: ’’اگر زمین اس کی ضرورت سے زائد ہے اور وہ خود کاشت بھی نہیں کر سکتا ہے‘‘ اس طرح آپﷺ نے اس کو زمین کا مالک قرار دیا ہے۔
اس کے بعد فرمایا، ’’اگر وہ کاشت نہیں کر سکتا تو کسی بھائی کو عارضی طور پر پیداوار حاصل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تو پھر اپنے پاس ہی رکھے۔
‘‘ تو ہر صورت میں مالک وہی ہے، لیکن تیسری صورت میں جبکہ اس نے زمین کاشت نہیں کرنی ویسے ہی رکھنی ہے تو اس کو کیا فائدہ ہو گا۔
اگر عارضی طور پر مسلمان بھائی کو دے دیتا، تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتا، وہ اور اس کے بال بچے اس کو دعائیں دیتے اور آخرت میں بے شمار اجر و ثواب حاصل ہوتا، اس لیے بڑے بڑے جاگیرداروں اور زمینداروں کو چاہیے کہ وہ ضرورت سے زائد فالتو زمینوں سے ضرورت مند اور محتاج کسانوں کو عارضی طور پر فائدہ اٹھانے کا موقع دیں۔
اگرچہ زمین اپنی ہی ملکیت میں رکھیں یا کم از کم ان کو مراعات اور سہولتیں ہی فراہم کریں جس سے وہ بھی آسودہ اور خوشحال ہو سکیں، اور ان کے دلوں میں ان کے خلاف بغض و نفرت کے جذبات پیدا نہ ہوں اور نہ ہی کوئی خود غرض لیڈر انہیں استعمال کر سکے اور زمینیں چھیننے کا خطرہ بھی نہ رہے۔
جن کو قصارہ کہتے ہیں وہ مالک کے زمین کے ہوں گے اور من کذا سے مراد یہ ہے، جداول یا نالیوں پر جو زمین ہے اس کی پیداوار بھی ہم لیں گے، اور یہ طریقہ ناجائز ہے کیونکہ اس میں غرر ہے، اور مزارع کا نقصان ہے جس کو اگلی حدیث میں ماذیانات سے تعبیر کیا گیا ہے۔
کھال کو کہتے ہیں جس میں پانی خوب بہتا ہے۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کی کوئی زمین ہو تو وہ خود اس میں کھیتی کرے یا اسے اپنے بھائی کو دیدے اور اسے بٹائی پر نہ دے۔" عبدالرحمٰن بن عمرو اوزاعی نے عبدالملک بن ابی سلیمان کی متابعت کی ہے (یہ متابعت آگے آ رہی ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3906]
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگوں کے پاس زائد زمینیں تھیں، جنہیں وہ تہائی یا چوتھائی پیداوار پر بٹائی پر دیا کرتے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کے پاس زائد زمینیں ہوں تو ان میں وہ یا تو خود کھیتی کرے یا اپنے بھائی کو کھیتی کے لیے دیدے، اگر یہ دونوں نہ کرے تو اپنی زمین اپنے پاس ہی روکے رہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2451]
فوائد و مسائل:
اپنے پاس رکھے اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین خالی پڑی رہنے دے۔
اور ظاہر ہے کہ خالی پڑی رہنے کی صورت میں زمین سےکچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
توکیا یہ بہتر نہیں کہ کسی کوفائدہ اٹھانے دے۔
یہ سخاوت اورافضل عمل کی ترغیب ہے۔