سنن نسائي
كتاب النحل— کتاب: ہبہ اور عطیہ کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي النُّحْلِ باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 3708
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ بَشِيرًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ نِحْلَةً ، قَالَ : " أَعْطَيْتَ لِإِخْوَتِهِ ، قَالَ : لَا ، قَالَ : فَارْدُدْهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ` بشیر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا : اللہ کے نبی ! میں نے ( اپنے بیٹے ) نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” اس کے بھائیوں کو بھی دیا ہے ؟ “ ، انہوں نے کہا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” جو دیا ہے اسے واپس لے لو “ ۔