سنن نسائي
كتاب النحل— کتاب: ہبہ اور عطیہ کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي النُّحْلِ باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدٍ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ بَشِيرٍ أَنَّهُ نَحَلَ ابْنَهُ غُلَامًا ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَادَ أَنْ يُشْهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَهُ مِثْلَ ذَا , قَالَ : لَا ، قَالَ : فَارْدُدْهُ " .
´بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنے بیٹے کو ایک غلام بطور عطیہ دیا ، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس ارادہ سے آئے کہ آپ کو اس پر گواہ بنا دیں ۔ آپ نے فرمایا : ” کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو ایسا ہی عطیہ دیا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : نہیں ، آپ نے فرمایا : ” تو اسے لوٹا لو “ ۔
حضرت بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو غلام تحفے میں دیا، پھر وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے کہ نبی ﷺ کو اس تحفے پر گواہ بنا لیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے پوری اولاد کو ایسے تحفے دیے ہیں؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اسے بھی واپس کر۔“