موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ صَلَاةِ مِنًى باب: منیٰ میں نماز کے بیان میں
حدیث نمبر: 904
قَالَ مَالِكٌ : فِي أَهْلِ مَكَّةَ. إِنَّهُمْ يُصَلُّونَ بِمِنًى إِذَا حَجُّوا رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ. حَتَّى يَنْصَرِفُوا إِلَى مَكَّةَ.علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مکہ کے رہنے والے جب حج کو جائیں تو منیٰ میں قصر کریں، دو دو رکعتیں پڑھیں جب تک حج سے لوٹیں۔
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصَّلَاةَ الرُّبَاعِيَّةَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ صَلَّاهَا بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ صَلَّاهَا بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَنَّ عُثْمَانَ صَلَّاهَا بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ شَطْرَ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ أَتَمَّهَا بَعْدُ " علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعتیں نماز کی منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں (یعنی قصر کیا)۔ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی وہاں دو رکعتیں پڑھیں، اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی دو رکعتیں وہاں پڑھیں، اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بھی دو رکعتیں پڑھیں منیٰ میں آدھی خلافت تک، پھر چار پڑھنے لگے۔