موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحج— کتاب: حج کے بیان میں
بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ باب: محرم کے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 774
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ سُئِلُوا عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ ، فَقَالُوا : " لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ " . ¤ قَالَ مَالِك فِي الرَّجُلِ الْمُحْرِمِ : إِنَّهُ يُرَاجِعُ امْرَأَتَهُ إِنْ شَاءَ إِذَا كَانَتْ فِي عِدَّةٍ مِنْهُعلامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب اور سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار سے سوال ہوا محرم کے نکاح کا، تو ان سب نے کہا کہ محرم نہ نکاح کرے اپنا نہ پرایا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ محرم اپنی عورت سے رجعت کر سکتا ہے اگر چاہے، جب وہ عورت عدت میں ہو۔