موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجنائز— کتاب: جنازوں کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي كَفَنِ الْمَيِّتِ باب: مردے کو کفن پہنانے کا بیان
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : بَلَغَنِي ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ، قَالَ لِعَائِشَةَ وَهُوَ مَرِيضٌ : فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَتْ : " فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سُحُولِيَّةٍ " . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : خُذُوا هَذَا الثَّوْبَ لِثَوْبٍ عَلَيْهِ قَدْ أَصَابَهُ مِشْقٌ أَوْ زَعْفَرَانٌ ، فَاغْسِلُوهُ ، ثُمَّ كَفِّنُونِي فِيهِ مَعَ ثَوْبَيْنِ آخَرَيْنِ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : وَمَا هَذَا ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : الْحَيُّ أَحْوَجُ إِلَى الْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ وَإِنَّمَا هَذَا لِلْمُهْلَةِیحییٰ بن سعید نے کہا: مجھے پہنچا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کہا اپنی بیماری میں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتنے کپڑوں میں کفن دیئے گئے تھے؟ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: تین سفید کپڑوں میں سحول کے۔ تب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کپڑا جو میں پہنے ہوں اس میں گیرو یا زعفران لگا ہوا تھا، اس کو دھو کر اور وہ کپڑے لے کر مجھے کفن دے دینا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں: یہ کیا بات ہے (کیا اور کپڑے نہیں ہیں)؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے: مردے سے زیادہ زندے کو کپڑے کی حاجت ہے، کفن تو پیپ اور خون کے لیے ہے۔