موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجمعة— کتاب: جمعہ کے بیان میں
بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ ، وَالْاحْتِبَاءِ ، وَمَنْ تَرَكَهَا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ باب: جمعہ کی نماز میں قرأت اور احتباء کا بیان اور جمعہ کو جو ترک کرے بغیر عذر کے اس کا حال
حدیث نمبر: 244
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، قَالَ مَالِك : لَا أَدْرِي أَعَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْ لَا أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَلَا عِلَّةٍ ، طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ " علامہ وحید الزماں
سیدنا صفوان بن سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے لیکن مالک بن انس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل ہے یا نہیں کہ ”جو شخص جمعہ کو تین بار بغیر عذر اور بغیر بیماری کے چھوڑ دے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا۔“