حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، عَنِ الرَّجُلِ الْجُنُبِ يَتَيَمَّمُ ثُمَّ يُدْرِكُ الْمَاءَ ، فَقَالَ سَعِيدٌ : " إِذَا أَدْرَكَ الْمَاءَ ، فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ لِمَا يُسْتَقْبَلُ "
علامہ وحید الزماں

حضرت عبدالرحمٰن بن حرملہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا حضرت سعید بن مسیّب سے کہ جنب نے تیمّم کیا، پھر پایا پانی کو؟ تو کہا سعید نے کہ جب پائے پانی تو اس پر غسل واجب ہو گا آئندہ کے واسطے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: جس شخص کو احتلام ہو سفر میں، اور نہ ہو اس کے پاس پانی مگر موافق وضو کے، تو اگر اس کو پیاس کا خوف ہو تو اس پانی سے اپنی شرمگاہ اور نجاست لگ گئی ہو دھو ڈالے، پھر تیمّم کرے خاکِ پاک پر جیسا کہ حکم کیا ہے اس کو اللہ جل جلالہُ نے۔

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / حدیث: 122
درجۂ حدیث محدثین: مقطوع صحيح
تخریج حدیث «مقطوع صحيح، أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 891، شركة الحروف نمبر: 113، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 92»