موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ طَلَاقِ الْمَرِيضِ باب: بیمار کی طلاق کا بیان
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَقُولُ : بَلَغَنِي، أَنَّ امْرَأَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَأَلَتْهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا، فَقَالَ : إِذَا حِضْتِ ثُمَّ طَهُرْتِ فَآذِنِينِي، فَلَمْ تَحِضْ حَتَّى مَرِضَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَلَمَّا طَهُرَتْ آذَنَتْهُ، فَطَلَّقَهَا الْبَتَّةَ، أَوْ تَطْلِيقَةً لَمْ يَكُنْ بَقِيَ لَهُ عَلَيْهَا مِنَ الطَّلَاقِ غَيْرُهَا، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَوْمَئِذٍ مَرِيضٌ، " فَوَرَّثَهَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مِنْهُ بَعْدَ انْقِضَاءِ عِدَّتِهَا " حضرت ربیعہ بن ابوعبدالرحمٰن کہتے تھے کہ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بی بی نے ان سے طلاق مانگی۔ سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: جب تو حیض سے پاک ہو مجھے خبر کر دینا، اس کو حیض ہی نہ آیا یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، اس وقت حیض سے پاک ہوئی اور سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے کہا۔ سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے اس کو تین طلاق دے دیں یا آخری طلاق دے دی۔ پھر سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ مر گئے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کی بی بی کو عدت گزر جانے کے باوجود ترکہ دلایا۔