کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کا ذکر اور ان میں سب سے پہلے سیدہ زینب بنت خدیجہ رضی اللہ عنہما کا ذکر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں
حدثني محمد بن القاسم العَتَكي، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا أبو صالح، حدثني الليث، عن عُقيل عن ابن شهاب قال: كان أكبر بناتِ النَّبيّ ﷺ زينب بنت خديجة.
حافظ طلحہ بابر
ابن شہاب زہری سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں۔
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، أخبرنا محمد بن إسحاق الثقفي، قال: سمعتُ عبيد الله بن محمد بن سليمان الهاشمي يقول: ولدت زينب بنت رسول الله ﷺ سنة ثلاثين من مولد النَّبيّ ﷺ، وماتت سنة ثمان من الهجرة.
حافظ طلحہ بابر
عبید اللہ بن محمد بن سلیمان ہاشمی سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی ولادت نبی کریم ﷺ کی ولادت کے تیسویں سال ہوئی، اور ان کی وفات سنہ 8 ہجری میں ہوئی۔