کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا جنادة بن ابی امیہ ازدی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
أخبرني أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خليفة ابن خياط، قال: جُنادة بن أبي أُمية بن زَهْران (3) بن كعب بن الحارث بن كعب بن عبد الله بن مالك بن نَصْر الأزدي، تُوفِّي سنةَ ثمانين.
حافظ طلحہ بابر
احمد بن یعقوب ثقفی نے ہمیں خبر دی، انہوں نے کہا کہ ہمیں موسیٰ بن زکریا نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں خلیفہ بن خیاط نے بتایا کہ: جنادہ بن ابی امیہ بن زہران بن کعب بن حارث بن کعب بن عبداللہ بن مالک بن نصر ازدی، ان کی وفات سنہ 80 ہجری میں ہوئی۔
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرعة عبد الرحمن بن عَمرو الدِّمشقي، حدثنا أحمد (4) بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن يزيد بن أبي حبيب، عن مَرْثَد بن عبد الله اليَزَني، عن حُذافة الأزدي، عن جُنادة بن أبي أُميَّة، قال: دخلتُ على رسول الله ﷺ في نَفَرٍ من الأزد يومَ الجُمعة، فدعانا رسولُ الله ﷺ إلى طعام بينَ يديه، فقلنا: إنا صِيامٌ، فقال: "صمتُم أمسِ؟ " قلنا: لا، قال: "أفتصومون غدًا؟ قلنا: لا، قال: "فأفطِروا"، ثم قال: "لا تصوموا يومَ الجُمعة مُفردًا" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ذكرُ سَوَاد بن قارِب الأزدي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6557 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ذكرُ سَوَاد بن قارِب الأزدي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6557 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جنادہ بن ابی امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں قبیلہ ازد کے چند لوگوں کے ساتھ جمعہ کے دن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اپنے سامنے موجود کھانے کی دعوت دی، ہم نے عرض کی: ہم روزے سے ہیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ ہم نے عرض کی: جی نہیں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم کل روزہ رکھو گے؟“ ہم نے عرض کی: جی نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر روزہ افطار کر لو“، پھر ارشاد فرمایا: ”تم جمعہ کے دن کا اکیلا روزہ نہ رکھا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
(اس کے بعد) سیدنا سواد بن قارب ازدی رضی اللہ عنہ کا ذکرِ خیر ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
(اس کے بعد) سیدنا سواد بن قارب ازدی رضی اللہ عنہ کا ذکرِ خیر ہے۔