حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبَيري قال: وأبو سعيد الخُدْري سعدُ بن مالك بن سِنَان بن ثَعلَبة بن عُبيد بن الأَبجَر: واسمه خُدْرة بن عَوْف بن الخَزرج، وكان قَتَادة ابن النعمان أخوه لأمِّه، وتُوفِّي أبو سعيد الخُدْري سنة أربع وسبعين.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے مروی ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا نام سعد بن مالک بن سنان تھا اور ان کی وفات 74 ہجری میں ہوئی۔
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثني الضَّحّاك بن عثمان، عن محمد ابن يحيى ابن حَبَّان، عن ابن مُحَيرِيز وأبي صرمة، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خرجتُ مع رسول الله ﷺ فِي غَزْوة بَلمُصطَلِق (1). قال ابن عمر: وهو يومئذٍ ابن خمسَ عشرةَ سنةً، قال ابن عمر: وشَهِدَ أيضًا أبو سعيد الخُدْريُّ الخندقَ وما بعدَ ذلك من المشاهد.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بنو مصطلق میں شریک ہوا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی اور انہوں نے غزوہ خندق اور اس کے بعد کے تمام مشاہد میں شرکت فرمائی۔
أخبرني أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله البُوشّنْجي، حدثنا يحيى بن بُكير، حدثنا سعيد بن زيد، عن رُبَيح بن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخُدْري، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري قال: عُرِضتُ يومَ أُحدٍ على النبي ﷺ وأنا ابن ثلاث عشرة سنة، فجعل أَبي يأخذُ بيدي فيقول: يا رسول الله، إنه عَبْلُ العِظام وإن كان مُودَنًا، قال: وجعل النبيُّ ﷺ يُصَعِّد فيَّ البصر ويُصوِّبُه، ثم قال: "رُدَّه"، فرَدَّه (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن مجھے نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ میں تیرہ سال کا تھا، میرے والد میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے: ”یا رسول اللہ! یہ ہڈیوں کا مضبوط ہے اگرچہ ابھی ناتواں نظر آ رہا ہے،“ آپ ﷺ نے مجھے اوپر سے نیچے تک غور سے دیکھا اور پھر فرمایا: ”اسے واپس بھیج دو،“ چنانچہ آپ ﷺ نے مجھے واپس کر دیا۔
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا أبو جعفر محمد بن أحمد بن مَصقَلة، حدثنا سليمان بن داود، حدثنا محمد بن عمر، حدثني عبد العزيز بن عُقْبة، عن إياس بن سَلَمة بن الأكوعَ قال: مات أبو سعيد الخُدْري سنة أربع وسبعين.
حافظ طلحہ بابر
ایاس بن سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی وفات 74 ہجری میں ہوئی۔
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا محمد بن مَسلَمة، بن حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا الجُرَيري، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد: أنه كان يقول: تَحدَّثوا، فإنَّ الحديثَ يذكِّر الحديثَ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6391 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6391 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”آپس میں علمی مذاکرہ (احادیث کا تذکرہ) کیا کرو، کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کی یاد دہانی کا ذریعہ بنتی ہے۔“