کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی ولادت خانۂ کعبہ کے اندر ہوئی
سمعت أبا الفضل الحسن بن يعقوب يقول: سمعت أبا أحمد محمد بن عبد الوهّاب يقول: سمعت عليَّ بن عَثَّام (2) العامريَّ يقول: وُلدَ حَكيمُ بن حِزَام في جَوْف الكعبة، دخلتْ أمُّه الكعبةَ فمَخِضَتْ فيه، فوَلَدَت في البيت (3).
حافظ طلحہ بابر
علی بن عثام عامری سے روایت ہے کہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے، ان کی والدہ کعبہ کے اندر داخل ہوئیں تو انہیں وہیں دردِ زہ شروع ہوا اور انہوں نے بیت اللہ کے اندر ہی بچے کو جنم دیا۔
أخبرنا الحسين بن علي التَّميمي، حَدَّثَنَا محمد بن سليمان بن فارس، حَدَّثَنَا محمد بن إسماعيل، حدثني إبراهيم بن المنذر قال: مات أبو خالد حَكيمُ بن حِزَام سنة ستين وهو ابن عشرين ومئة سنة (1).
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر سے روایت ہے کہ ابو خالد حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی وفات 60 ہجری میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔