المستدرك على الصحيحين
كتاب : الأهوال— ( قیامت کی ) ہولناکیوں کے بارے میں روایات
مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةٌ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ باب: جن مسلمان والدین کے چار بچے (فوت ہو جائیں)، اللہ انہیں جنت میں داخل فرمائے گا
حدیث نمبر: 8969
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بن وَهْب، حدثني عمرو بن الحارث، عن دَرَّاج أبي السَّمْح، أنه سمع عبد الله بن الحارث بن جَزْءٍ الزُّبَيدي، صاحبَ النبي ﷺ، يقول عن رسول الله ﷺ: "إنَّ في النار لحيّاتٍ مثلَ أعناق البُخْت، يَلسَعَن أحدَهم اللَّسعةَ فيجدُ حَمْوَها أربعين خريفًا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8754 - صحيححافظ طلحہ بابر
نبی کریم ﷺ کے صحابی سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جہنم میں بختی (خراسانی) اونٹوں کی گردنوں جیسے (موٹے اور لمبے) سانپ ہوں گے، ان میں سے کوئی سانپ جب کسی (جہنمی) کو ایک بار ڈسے گا تو وہ اس کی جلن اور درد چالیس سال تک محسوس کرے گا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لتفرد دراج أبي السمح به، وهو إنما يعتبر به في المتابعات والشواهد.
درجۂ حدیث: یہ سند "دراج ابو السمح" کے تفرد کی وجہ سے "ضعیف" ہے، ان کی روایات کا اعتبار صرف متابعات اور شواہد میں کیا جاتا ہے۔
وأخرجه ابن حبان (7471) من طريق حرملة بن يحيى، عن ابن وَهْب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اور اسے ابنِ حبان (7471) نے حرملہ بن یحییٰ کے طریق سے، (عبداللہ) بن وہب سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (29/ (17712) من طريق عبد الله بن لهيعة، عن دراج، به.
حوالہ / مصدر: اور اسے امام احمد (17712/29) نے عبداللہ بن لہیعہ کے طریق سے، دراج سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
حَمْوها: سمّها.
نوٹ / توضیح: "حَمْوُهَا" کا مطلب ہے: اس کا زہر (یا اس کی تپش)۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8969 سے ماخوذ ہے۔