المستدرك على الصحيحين
كتاب : الأهوال— ( قیامت کی ) ہولناکیوں کے بارے میں روایات
مَوْتُ ابْنِ وَهْبٍ بِسَمْعِ كِتَابِ الْأَهْوَالِ باب: کتابِ اہوال (قیامت کی ہولناکیوں کا ذکر) سن کر ابن وہب کی وفات کا قصہ
حدیث نمبر: 8926
أخبرني أبو محمد عبد الله بن محمد بن زياد العَدْل قال: سمعتُ الإمامَ أبا بكر محمدَ بن إسحاق بن خُزَيمة يقول: سألتُ يونسَ بنَ عبد الأعلى الصَّدَفيَّ عن سبب موت عبد الله بن وَهْب، فقال: كان يُقرأُ عليه كتابُ الأهوال، فقُرئَ عليه خبرٌ فخَرَّ مَغشيًّا عليه، فحَمَلْناه وأدخَلْناه الدارَ، فلم يَزَلْ مريضًا حتى تُوفِّيَ.
حافظ طلحہ بابر
امام ابو بکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یونس بن عبد الاعلی صدفی سے عبداللہ بن وہب کی وفات کا سبب پوچھا تو انہوں نے بتایا: ان کے سامنے ”کتاب الاہوال“ (قیامت کی ہولناکیوں کا بیان) پڑھی جا رہی تھی، جب ایک خبر پڑھی گئی تو وہ (خوفِ خدا سے) غش کھا کر گر پڑے، ہم انہیں اٹھا کر ان کے گھر لے گئے، وہ مسلسل بیمار رہے یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی۔