المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
ذِكْرُ مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ باب: مسیلمہ کذاب کا تذکرہ
حدیث نمبر: 8840
فحدَّثَناه أبو النَّضر الفقيه وأبو الحسن العَنَزي قالا: حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح المِصري، حدثني الليث، حدثني عُقَيل، عن ابن شِهاب، أخبرني طلحة بن عبد الله بن عوف، أنَّ عِياضَ بن مُسافِع أخبره، أَنَّ أبا بَكْرة أخا زيادٍ لأمِّه أخبره: أنَّ رسول الله ﷺ قام فخَطَبَ فَأَثنى على الله بما هو أهلُه، ثم قال: "أما بعدُ، فقد أكثرتُم في شأنِ مُسيلِمة، وإنه كذَّابٌ من جُمْلة ثلاثينَ كذّابًا يخرجون قبلَ الدَّجال" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه سعدُ بن إبراهيم الزُّهْري عن أبيه عن أبي بَكْرة مختصرًا:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور خطبہ ارشاد فرمایا جس میں اللہ تعالیٰ کی کما حقہ ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! تم نے مسیلمہ کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کی ہیں، یقیناً وہ ان تیس کذابوں میں سے ایک ہے جو دجال کے خروج سے پہلے ظاہر ہوں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره كسابقه.
درجۂ حدیث: یہ اپنی سابقہ حدیث کی طرح "صحیح لغیرہ" ہے۔
وأخرجه أحمد 34/ (20464) عن حجاج بن محمد المصيصي، عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (34/ 20464) میں حجاج بن محمد المصیصی عن لیث بن سعد کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: یہ اپنی سابقہ حدیث کی طرح "صحیح لغیرہ" ہے۔
وأخرجه أحمد 34/ (20464) عن حجاج بن محمد المصيصي، عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (34/ 20464) میں حجاج بن محمد المصیصی عن لیث بن سعد کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8840 سے ماخوذ ہے۔