المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
ذِكْرُ رَفْعِ الْقُرْآنِ عَنْ قُلُوبِ الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمانوں کے دلوں سے قرآن (کے حروف) اٹھا لیے جانے کا تذکرہ
حدیث نمبر: 8751
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا محمد بن إبراهيم بن أُورْمَة، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن مُنذِرِ الثَّوْري، عن محمد بن الحنفيّة، عن عليٍّ قال: تكون في هذه الأُمَّة خمسُ فتنٍ: فتنةٌ عامَّةٌ، وفتنةٌ خاصَّةٌ، [ثم فتنةُ عامّةٍ، وفتنةُ خاصّةٍ] (2) ثم تكون فتنةٌ سوداءُ مُظلِمةٌ يكون الناسُ فيها كالبهائم (3).
هذا حديث صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8540 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس امت میں پانچ فتنے ہوں گے: ایک فتنہ عام ہوگا، ایک خاص ہوگا، (پھر ایک عام ہوگا، اور ایک خاص ہوگا)، پھر ایک ایسا سیاہ اور تاریک فتنہ ہوگا جس میں لوگ چوپایوں کی طرح ہو جائیں گے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) ما بين المعقوفين ليس في نسخنا الخطية، وهو من مصادر التخريج، ولا بدَّ منه.
نوٹ / توضیح: معقوفین (بریکٹس) کے درمیان والی عبارت ہمارے قلمی نسخوں میں نہیں ہے، اسے مصادرِ تخریج سے لیا گیا ہے اور یہ ضروری ہے۔
(3) خبر قوي، ومحمد بن إبراهيم بن أورمة - وإن كان في عِداد المجاهيل - لم ينفرد به، وقد اختلف فيه على الأعمش كما سبق بيانه عند الحديث رقم (8554).
درجۂ حدیث: یہ خبر "قوی" ہے۔ محمد بن ابراہیم بن اورمہ—اگرچہ مجہول راویوں میں شمار ہیں—لیکن وہ اس میں منفرد نہیں ہیں۔ اعمش پر اس روایت میں اختلاف ہوا ہے جس کا بیان حدیث نمبر (8554) کے تحت گزر چکا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8751 سے ماخوذ ہے۔