المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
يَسْتَخْرِجُ كَنْزَ الْكَعْبَةِ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ باب: حبشہ کا ایک چھوٹی پنڈلیوں والا شخص کعبہ کا خزانہ نکالے گا
حدیث نمبر: 8603
حدثنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة. وأخبرني أحمد بن جعفر القطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرحمن، عن شعبة، عن قتادة قال: سمعت عبد الله بن أبي عتبة يحدِّث عن أبي سعد، عن النبي ﷺ قال: "لا تقوم الساعة حتى لا يُحَج البيت" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه. وقد أوقفه أبو داود عن شعبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8397 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بیت اللہ کا حج کرنا ترک نہ کر دیا جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) شاذٌّ بهذا اللفظ على ثقة رواته، إلّا أنَّ شعبة قد خولف في لفظه، والصواب فيه ما سيأتي لاحقًا برقم (8605)، وهو الذي رجّحه البخاري حيث علقه بإثر الحديث (1593).
فنی نکتہ / علّت: راویوں کے ثقہ ہونے کے باوجود یہ متن اس لفظ کے ساتھ "شاذ" ہے، کیونکہ شعبہ کی اس لفظ میں مخالفت کی گئی ہے۔ درست وہ الفاظ ہیں جو آگے نمبر (8605) پر آئیں گے، اور اسی کو بخاری نے حدیث (1593) کے بعد معلقاً ذکر کر کے ترجیح دی ہے۔
وأما رواية شعبة هذه، فقد أخرجها ابن حبان (6750) من طريق يحيى بن سعيد القطان عنه، بهذا الإسناد.
تخریج: شعبہ کی یہ (شاذ) روایت ابن حبان (6750) نے یحییٰ بن سعید القطان کے واسطے سے ان سے روایت کی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8603 سے ماخوذ ہے۔