المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - : " سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى بِضْعٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً " باب: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میری امت تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی
حدیث نمبر: 8530
أخبرنا محمد بن المؤمل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيَّب، حدثنا نُعيم بن حمّاد، حدثنا عيسى بن يونس، عن حَرِيز بن عثمان، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، عن أبيه، عن عَوف بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ: "ستفترقُ أمتي على بِضع وسبعين فرقةً، أعظمُها فِرقةً قومٌ يَقِيسون الأمورَ برأيهم، فيُحرِّمون الحلال ويُحلِّلون الحرامَ" (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب میری امت ستر سے کچھ زائد فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، ان میں سے سب سے بڑا (فتنہ پرور) فرقہ وہ ہوگا جو معاملات کو اپنی رائے پر قیاس کریں گے، پس وہ حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دے دیں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) حديث منكر، سلف هذا الحديث برقم (6461) من طريق يحيى بن عثمان السهمي عن نعيم بن حماد، فانظر تخريجه والكلام عليه هناك.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "منکر" ہے۔ یہ حدیث پہلے نمبر (6461) پر یحییٰ بن عثمان السہمی عن نعیم بن حماد کے طریق سے گزر چکی ہے، اس کی تخریج اور اس پر کلام وہاں دیکھیں۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث "منکر" ہے۔ یہ حدیث پہلے نمبر (6461) پر یحییٰ بن عثمان السہمی عن نعیم بن حماد کے طریق سے گزر چکی ہے، اس کی تخریج اور اس پر کلام وہاں دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8530 سے ماخوذ ہے۔