حدیث نمبر: 8255
حدَّثَناه أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقي، حدثنا عبد الله بن جعفر الرَّقّي، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن عدي بن ثابت، عن يزيد بن البراء، عن أبيه قال: لقيتُ عمّي ومعه الراية، فقلتُ: أين تريدُ؟ قال: بَعَثَني النبي ﷺ إلى رجل نكحَ امرأةَ أبيه، فأمرني أن أضربَ عُنقَه وآخذَ مالَه (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8056 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری ملاقات اپنے چچا سے ہوئی جن کے پاس (ایک خصوصی) جھنڈا تھا، میں نے پوچھا: آپ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے نبی کریم ﷺ نے اس شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا مال قبضے میں لے لوں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8255
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، هلال بن العلاء ويزيد بن البراء صدوقان حسنا الحديث، وهلال قد توبع» [ترقيم الرساله 8255] [ترقيم الشركة 8156] [ترقيم العلميه 8056]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، هلال بن العلاء ويزيد بن البراء صدوقان حسنا الحديث، وهلال قد توبع. وقد تقدم الكلام عليه مفصلًا عند الرواية (2811).
درجۂ حدیث: صحیح حدیث۔
درجۂ سند: یہ سند "حسن" ہے؛ ہلال بن علاء اور یزید بن البراء دونوں "صدوق" (سچے) اور حسن الحدیث ہیں، اور ہلال کی متابعت کی گئی ہے۔ اس پر تفصیلی کلام روایت (2811) میں گزر چکا ہے۔
وأخرجه النسائي (5465) عن عمرو بن منصور، عن عبد الله بن جعفر الرقي، بهذا الإسناد.
تخریج: اسے نسائی (5465) نے عمرو بن منصور سے، انہوں نے عبد اللہ بن جعفر الرقی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أبو داود (4457) عن عمرو بن قسيط الرقي، عن عبيد الله بن عمرو الرقي، به.
تخریج: اسے ابو داود (4457) نے عمرو بن قسیط الرقی سے، انہوں نے عبید اللہ بن عمرو الرقی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8255 سے ماخوذ ہے۔