حدیث نمبر: 8208
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب وأبو يحيى أحمد بن محمد السَّمَرقندي قالا: حدثنا محمد بن نصر الإمام، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا عبد العزيز بن محمد، عن جعفر بن محمد، عن أبيه: أَنَّ أُمّ كُلْثُومٍ بنتَ علي تُوفِّيَت هي وابنُها زيدُ (1) بن عمر بن الخطّاب في يوم، فلم يُدرَ أيُّهما مات قبلُ، فلم تَرِثْه ولم يَرِثْها، وأنَّ أهلَ صِفِّين لم يتوارثوا، وأنَّ أهلَ الحَرَّة لم يتوارثوا (2). هذا الحديث إسنادُه صحيح. وفيه فوائدُ، منها: أنَّ أم كلثوم وَلَدَت لعمر ابنًا، فأما الفائدة الأخرى، فله شاهد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8009 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہما اور ان کے بیٹے زید بن عمر بن خطاب ایک ہی دن وفات پا گئے، یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان میں سے پہلے کس کا انتقال ہوا، چنانچہ نہ وہ ان کی وارث بنیں اور نہ وہ ان کا وارث بنا، اور اسی طرح جنگِ صفین اور واقعہ حرہ کے شہداء نے بھی ایک دوسرے سے میراث نہیں پائی۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ اس میں علمی فوائد ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے بطن سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا تھا، اور دوسرے فائدے کے لیے ایک شاہد روایت موجود ہے:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفرائض / حدیث: 8208
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي» [ترقيم الرساله 8208] [ترقيم الشركة 8108] [ترقيم العلميه 8009]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) في النسخ الخطية: وزيد، بإقحام واو، والتصويب من مصادر التخريج.
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں (لفظ) "وزید" (واؤ کے اضافے کے ساتھ) ہے، درستگی تخریج کے مصادر سے کی گئی ہے۔
(2) إسناده قوي.
درجۂ حدیث: اس کی سند "قوی" ہے۔
وأخرجه سعيد بن منصور في "سننه" (240)، والدارمي (3089)، والدارقطني (4101)، والبيهقي 6/ 222 من طرق عن عبد العزيز بن محمد الدراوردي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور نے "السنن" (240)، دارمی (3089)، دارقطنی (4101) اور بیہقی (6/ 222) نے عبدالعزیز بن محمد الدراوردی کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر "تاريخ دمشق" لابن عساكر 19/ 488 - 489.
حوالہ / مصدر: ابن عساکر کی "تاریخ دمشق" (19/ 488-489) ملاحظہ کریں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8208 سے ماخوذ ہے۔