حدیث نمبر: 7855
أخبرَناه أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حَدَّثَنَا إبراهيم بن حمزة، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن محمد، عن زيد بن أسلم، عن عبد الرحمن بن البَيْلماني، عن رجل من أصحاب النَّبِيِّ ﷺ، سمعَ رسولَ الله ﷺ يقول: "والذي نفسي بيده، ما من إنسانٍ يتوبُ قبل أن يموتَ بيومٍ إِلَّا قَبِلَ اللهُ توبتَه" قال: فأخبرتُ بذلك رجلًا من أصحاب النَّبِيِّ ﷺ، فذكر مثلَ حديث هشام سواء (1).
حافظ طلحہ بابر

رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! جو انسان بھی مرنے سے ایک دن پہلے توبہ کر لے گا، اللہ اس کی توبہ ضرور قبول فرمائے گا“، راوی کہتے ہیں: پھر میں نے نبی کریم ﷺ کے ایک (دوسرے) صحابی کو یہ بات بتائی، تو انہوں نے بھی ہشام کی حدیث کے مثل مکمل ذکر فرمایا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التوبة والإنابة / حدیث: 7855
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف كسابقه» [ترقيم الرساله 7855] [ترقيم الشركة 7761]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف كسابقه. إبراهيم بن حمزة: هو ابن محمد المدني.
درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی روایت کی طرح ضعیف ہے۔
نوٹ / توضیح: یہاں راوی ابراہیم بن حمزہ سے مراد ابراہیم بن محمد بن حمزہ المدنی ہیں۔
وأخرجه سعيد بن منصور في التفسير من "سننه" (597)، ومن طريق البيهقي في "شعب الإيمان" (6667) عن عبد العزيز بن محمد الدراوردي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور نے اپنی "سنن" کے حصہ تفسیر (597) میں روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے "شعب الایمان" (6667) میں عبدالعزیز بن محمد الدراوردی کے طریق سے اسی سند کے ساتھ اسے نقل کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7855 سے ماخوذ ہے۔