المستدرك على الصحيحين
كتاب اللباس— لباس کے متعلق روایات
الدُّعَاءُ عِنْدَ فَرَاغِ الطَّعَامِ باب: کھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِي بن خُزيمة، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا يحيى بن أيوب، عن أبي مَرحُوم، عن سهل بن معاذ ابن أنس، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن أكل طعامًا فقال: الحمدُ لله الذي أطعَمَني هذا ورَزَقَنِيه من غير حَولٍ منِّي ولا قوَّةٍ، غُفِر له ما تقدَّم من ذنبِه، ومن لَبِسَ ثوبًا فقال: الحمدُ لله الذي كَسَاني هذا ورَزَقَنِيه من غير حَولٍ مني ولا قوَّةٍ، غُفر له ما تقدَّم من ذنبِه". (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7409 - أبو مرحوم ضعيفسیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کھانا کھایا اور یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھلایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا“، تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے، اور جس نے کپڑا پہنا اور یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ پہنایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا“، تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: اس کی سند نرم (لَیِّن) ہے جیسا کہ نمبر (1891) کے تحت بیان گزر چکا۔ امام ذہبی نے "التلخیص" میں اسے راوی "ابو مرحوم" کی وجہ سے ضعیف قرار دیا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اس روایت میں وہم بھی واقع ہوا ہے؛ کیونکہ یہ پہلے عبدالصمد بن فضل بلخی کے طریق سے، عن عبداللہ بن یزید المقرئی، عن سعید بن ابی ایوب گزر چکی ہے، اور وہی درست ہے۔