المستدرك على الصحيحين
كتاب اللباس— لباس کے متعلق روایات
عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ لِلرَّجُلِ باب: مردوں کے لیے کسم (زرد/سرخ رنگ) سے رنگے ہوئے کپڑے پہننے کی ممانعت
حدیث نمبر: 7584
أخبرنا أبو الحسين محمد بن أحمد القَنْطري، حَدَّثَنَا أبو قِلابة، حَدَّثَنَا أبو عاصم، حَدَّثَنَا ابن جُريج، عن ابن طاووس، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو بن العاص: أنَّه دخل على النَّبِيّ ﷺ وعليه ثوبٌ مُعصفَر، فقال: "من أينَ لك هذا؟ " قال: صنعَتْه لي أهلي، فقال النَّبِيُّ ﷺ: "احرِقْه" (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. والبيان الشّافي فيه في الحديث الذي:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ انہوں نے کسم (عصفر) سے رنگا ہوا کپڑا پہنا ہوا تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ میری اہلیہ نے میرے لیے تیار کیا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے جلا دو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) حديث صحيح، رجاله ثقات، وابن جريج - وهو عبد الملك، وإن كان مدلسًا - قد توبع. أبو قلابة: عبد الملك بن محمد بن عبد الله الرقاشي، وأبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد، وابن طاووس: هو عبد الله.
درجۂ حدیث: (4) یہ حدیث صحیح ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔
فنی نکتہ / علّت: ابن جریج -جو کہ عبد الملک ہیں- اگرچہ مدلس ہیں لیکن ان کی متابعت موجود ہے۔ ابو قلابہ سے مراد "عبد الملک بن محمد بن عبد اللہ رقاشی" ہیں، ابو عاصم سے مراد "ضحاک بن مخلد" ہیں، اور ابن طاؤس سے مراد "عبد اللہ بن طاؤس" ہیں۔
وأخرجه بنحوه النسائي (9570) من طريق عبد المجيد بن عبد العزيز بن أبي رواد، عن ابن جريج، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اس کی تخریج اسی طرح نسائی (9570) نے عبد المجید بن عبد العزیز بن ابی رواد کے طریق سے، انہوں نے ابن جریج سے اسی سند کے ساتھ کی ہے۔
وأخرجه بنحوه مسلم (2077) (28) من طريق سليمان الأحول، عن طاووس، به.
حوالہ / مصدر: اور اسے مسلم (2077) (28) نے سلیمان الاحول کے طریق سے، انہوں نے طاؤس سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7584 سے ماخوذ ہے۔