المستدرك على الصحيحين
كتاب اللباس— لباس کے متعلق روایات
لُبْسُ ثَوْبِ الْأَحْمَرِ باب: سرخ رنگ کا لباس پہننے کا تذکرہ
حدیث نمبر: 7570
أخبرني يحيى بن منصور القاضي، حَدَّثَنَا أحمد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا إسحاق، أخبرنا المُحارِبي، عن أشعث، عن أبي إسحاق، عن جابر بن سَمُرة قال: رأيتُ رسولَ الله ﷺ في ليلةٍ إضْحِيَانٍ وعليه حُلَّةٌ حمراءُ، فجعلتُ أنظُرُ إليه وإلى القمر، فلهوَ أحسنُ في عيني من القمر (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7383 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے چاندنی رات میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ پر سرخ حلہ (لباس) تھا، میں کبھی آپ ﷺ کو دیکھتا اور کبھی چاند کو، تو میرے نزدیک آپ ﷺ چاند سے بھی زیادہ خوبصورت تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔