حدیث نمبر: 7544
أخبرَناه محمد بن علي بن عبد الحميد الصَّنعانيّ، حدّثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، أبي الطُّفيل قال: لما بُنيَ البيتُ كان الناسُ يَنقُلُون الحجارةَ والنبيُّ ﷺ يَنقُلُ معهم، فأخذ الثوبَ ووضعه على عاتقه، فنُودي: لا تَكشِفْ عورتَك، فألقى الحَجَر ولَبِسَ ثوبَه (1). و
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7357 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب بیت اللہ کی تعمیر ہو رہی تھی تو لوگ پتھر اٹھا کر لا رہے تھے اور نبی کریم ﷺ بھی ان کے ساتھ پتھر لا رہے تھے، آپ ﷺ نے اپنا کپڑا اٹھا کر اپنے کندھے پر رکھ لیا (تاکہ پتھر کی رگڑ سے بچ سکیں)، تو غیب سے آواز دی گئی: اپنا ستر برہنہ نہ کرو، چنانچہ آپ ﷺ نے پتھر پھینک دیا اور اپنا کپڑا پہن لیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب اللباس / حدیث: 7544
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي، من أجل عبد الله بن عثمان بن خثيم، وهذا الحديث من مراسيل الصحابة، لأنَّ أبا الطفيل» [ترقيم الرساله 7544] [ترقيم الشركة 7453] [ترقيم العلميه 7357]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي، من أجل عبد الله بن عثمان بن خثيم، وهذا الحديث من مراسيل الصحابة، لأنَّ أبا الطفيل - واسمه عامر بن واثلة - لم يدرك زمن بناء الكعبة.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند عبد اللہ بن عثمان بن خثیم کی وجہ سے قوی ہے۔
فنی نکتہ / علّت: یہ حدیث "مراسیلِ صحابہ" میں سے ہے، کیونکہ ابو طفیل (جن کا نام عامر بن واثلہ ہے) نے کعبہ کی تعمیر کا زمانہ نہیں پایا۔
وأخرجه أحمد 39/ (23794) عن عبد الرزاق الصنعانيّ، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اور اسے احمد (39/ 23794) نے عبد الرزاق صنعانی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7544 سے ماخوذ ہے۔