حدیث نمبر: 7470
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا إسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص، حدثني أبي، قال: كنتُ عند ابن عباس، فأتاه رجلٌ فمَتَّ إليه برَحِمٍ بعيدة، فقال: قال رسول الله ﷺ: "اعرِفوا أنسابَكم تَصِلُوا أرحامَكم، فإنه لا قُرْبَ لَرَحِمٍ إِذا قُطِعَت وإن كانت قريبةً، ولا بُعْدَ لها إذا وُصِلَت وإن كانت بعيدةً" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7283 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان کے پاس ایک شخص آیا جس نے ایک دور کی رشتہ داری کا واسطہ دیا، تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”اپنے انساب (نسبوں) کو پہچانو تاکہ تم صلہ رحمی کر سکو، کیونکہ رشتہ داری میں کوئی قربت نہیں رہتی جب اسے توڑ دیا جائے اگرچہ وہ (نسب میں) کتنی ہی قریب کیوں نہ ہو، اور وہ دور نہیں رہتی جب اسے جوڑ دیا جائے اگرچہ وہ کتنی ہی دور کیوں نہ ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب البر والصلة / حدیث: 7470
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7470] [ترقيم الشركة 7379] [ترقيم العلميه 7283]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وهو مكرر (305).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ حدیث نمبر (305) پر مکرر ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7470 سے ماخوذ ہے۔