حدیث نمبر: 7266
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن جابر بن صُبح، حدثني المثنى (1) بن عبد الرحمن الخُزاعي، وصحبتُه إلى واسط، فكان يُسمِّي في أول طعامه وآخره، فسألته (2): أرأيت قولك في آخر لُقمة: الله أولَه وآخرَه؟ قال: أخبرُك عن ذاك، إنَّ جدِّي أميّة بن مَخْشيّ - وكان من أصحاب النبي ﷺ - سمعتُه يقول: إنَّ رجلًا كان يأكلُ والنبيُّ ﷺ ينظرُ، فلم يُسمِّ الله حتى كان في آخر طعامه، فقال: بسم الله أولَه وآخرَه، فقال النبيُّ ﷺ: "ما زالَ الشيطانُ يأكلُ معه حتى سمَّى، فما بَقِيَ في بطنِه شيءٌ إلَّا قاءَه" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7089 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

مثنیٰ بن عبدالرحمن خزاعی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرے دادا امیہ بن مخشی رضی اللہ عنہ، جو کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، میں نے انہیں فرماتے ہوئے سنا: ایک شخص کھانا کھا رہا تھا اور نبی کریم ﷺ اسے دیکھ رہے تھے، اس نے اللہ کا نام نہیں لیا یہاں تک کہ جب اس کا کھانا ختم ہونے کو تھا (اور ایک لقمہ باقی تھا) تو اس نے کہا: «بِسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» ”اللہ کے نام سے اس کے اول اور آخر میں“، اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”شیطان مسلسل اس کے ساتھ کھا رہا تھا یہاں تک کہ اس نے اللہ کا نام لے لیا، تو اب اس کے پیٹ میں جو کچھ تھا شیطان نے اسے قے کر دیا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأطعمة / حدیث: 7266
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لجهالة المثنى بن عبد الرحمن الخزاعي
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لجهالة المثنى بن عبد الرحمن الخزاعي، فقد تفرَّد بالرواية عنه جابر بن صبح، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان، وقد جهّله ابن المديني والذهبي.» [ترقيم الرساله 7266] [ترقيم الشركة 7184] [ترقيم العلميه 7089]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) في نسخنا الخطية: أبو المثنى، وهو خطأ.
اہم نکتہ: ہمارے قلمی نسخوں میں "ابو المثنیٰ" لکھا ہے، جو کہ غلط ہے۔
(2) في نسخنا الخطية: فكان يُسمى في أول طعامك، وسقط منها لفظ "فسألته"، والتصويب من "تلخيص الذهبي".
اہم نکتہ: ہمارے قلمی نسخوں میں "فکان یسمی فی اول طعامک" درج ہے اور اس میں سے لفظ "فسألتہ" ساقط ہوگیا ہے؛ ہم نے "تلخیص الذہبی" کی مدد سے اس کی تصحیح کی ہے۔
(3) إسناده ضعيف لجهالة المثنى بن عبد الرحمن الخزاعي، فقد تفرَّد بالرواية عنه جابر بن صبح، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان، وقد جهّله ابن المديني والذهبي.
درجۂ حدیث: یہ سند مثنیٰ بن عبد الرحمن الخزاعی کے "مجہول" ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: ان سے روایت کرنے میں جابر بن صبح منفرد ہیں اور ابن حبان کے علاوہ کسی نے ان کی توثیق نہیں کی، جبکہ علی بن المدینی اور امام ذہبی نے انہیں مجہول قرار دیا ہے۔
وأخرجه أحمد 31/ (18963)، والنسائي (6725) و (10041) من طريقين عن يحيى بن سعيد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (31 / 18963) اور نسائی (6725، 10041) نے یحییٰ بن سعید کے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أبو داود (3768) من طريق عيسى بن يونس، عن جابر بن صبح، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابو داؤد (3768) نے عیسیٰ بن یونس کے طریق سے، انہوں نے جابر بن صبح سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر حديث عائشة السالف برقم (7264).
حوالہ / مصدر: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی گذشتہ حدیث کے لیے دیکھیے رقم (7264)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7266 سے ماخوذ ہے۔