حدیث نمبر: 7158
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا عبد الله بن أحمد بن أبي مَسَرَّة، حدثنا عبد الله بن الزُّبير الحُميدي، حدثنا علي بن يزيد بن أبي حَكيمةَ الأسلمي، حدثني إياس بن سَلَمة بن الأكوَع، عن أبيه: أن النبيَّ ﷺ كان يقومُ في الصلاة فيدعو على قبائلَ من العرب، فيقول: "لعنَ الله رِعْلًا وذَكوان وعُصِيَّةَ التي عصتِ الله ورسولَه وبني لِحْيانَ"، ويقول: "غِفارٌ غفرَ اللهُ لها، وأسلمُ سالَمَها الله، لستُ أنا قلتُهنَّ ولكنَّ الله ﷿ قالها"، ثم يُكبِّر بعد أن يدعوَ على مَن دعا (3). ذكرُ فضيلةٍ أخرى للأوس والخزرج لم يُقدَّرْ ذكرها من فضائل الأنصار
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6982 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نماز میں کھڑے ہوتے تو عرب کے چند قبائل کے خلاف دعا فرماتے تھے، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ رعل، ذکوان، عصیہ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اور بنو لحیان پر لعنت فرمائے“، اور آپ ﷺ یہ بھی فرماتے تھے: ”غفار کی اللہ نے مغفرت فرما دی، اور اسلم کو اللہ نے سلامتی عطا فرمائی، یہ کلمات میں نے نہیں کہے بلکہ اللہ عزوجل نے فرمائے ہیں“، پھر آپ ﷺ جن کے خلاف بددعا فرماتے اس کے بعد اللہ اکبر کہتے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 7158
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير علي بن يزيد بن أبي حكيمة، فقد روى عنه اثنان، وذكره ابن حبان في "الثقات"، فهو مستور.» [ترقيم الرساله 7158] [ترقيم الشركة 7077] [ترقيم العلميه 6982]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات غير علي بن يزيد بن أبي حكيمة، فقد روى عنه اثنان، وذكره ابن حبان في "الثقات"، فهو مستور.
درجۂ حدیث: دیگر شواہد کی بنا پر "صحیح لغیرہ" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اس کے راوی ثقہ ہیں سوائے علی بن یزید بن ابی حکیمہ کے، جن سے دو راویوں نے روایت کی ہے اور ابن حبان نے انہیں ثقات میں ذکر کیا ہے، لہذا وہ "مستور" (جن کا حال پوشیدہ ہو) ہیں۔
وأخرجه أحمد 27 / (16517) من طريق عمر بن راشد اليمامي، عن إياس بن سلمة، به مختصرًا بلفظ: "أسلم سالمها الله، وغفار غفر الله لها، أما والله ما أنا قلته ولكن الله قاله". وعمر بن راشد ضعيف أيضًا. وانظر ما قبله.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 27 / (16517) نے عمر بن راشد الیمامی از ایاس بن سلمہ کی سند سے مختصراً ان الفاظ سے روایت کیا ہے: "اسلم کو اللہ سلامت رکھے اور غفار کی اللہ مغفرت فرمائے، اللہ کی قسم! یہ میں نے نہیں کہا بلکہ اللہ نے فرمایا ہے"۔
فنی نکتہ / علّت: عمر بن راشد ضعیف راوی ہے۔
ويشهد له حديث خُفاف بن إيماء السالف برقم (6656).
متابعات و شواہد: خفاف بن ایماء کی سابقہ روایت نمبر (6656) اس کے لیے بطورِ شاہد موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7158 سے ماخوذ ہے۔