حدیث نمبر: 715
أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيّاري، حدّثنا أبو الموجَّه محمد بن عمرو، حدّثنا يوسف بن عيسى، حدّثنا الفضل بن موسى، حدّثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "هذا جبريلُ يعلِّمُكم دِينَكم"، فذكر مواقيتَ الصلاة، ثم ذكر أنه صلَّى المغربَ حين غَرَبَت الشمس، ثم لمّا جاءه من الغدِ صلَّى المغرب حين غربت الشمسُ في وقتٍ واحدٍ (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 697 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ جبرائیل ہیں جو تمہیں تمہارا دین سکھا رہے ہیں،“ پھر آپ ﷺ نے نماز کے اوقات ذکر کیے اور بتایا کہ انہوں نے مغرب دونوں دن سورج غروب ہوتے ہی ایک ہی وقت پر پڑھائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب الصلاة / حدیث: 715
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي» [ترقيم الرساله 715] [ترقيم الشركة 708] [ترقيم العلميه 697]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي.
درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن عمرو — جو کہ ابن علقمہ لیثی ہیں — کی وجہ سے حسن ہے۔
وأخرجه النسائيّ (1505) عن الحسين بن حريث، عن الفضل بن موسى، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام نسائی (1505) نے حسین بن حریث کے واسطے سے، انہوں نے فضل بن موسیٰ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 715 سے ماخوذ ہے۔