حدیث نمبر: 7070
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبَيري قال: ومنهنَّ فاطمةُ بنت الخطاب بن نُفيل امرأةُ سعيد بن زيد بن عمرو بن نُفيل، وكانت قد أسلمت قبل عمر، وكانت من أولِ المبايعات بمكة.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان خواتین میں سیدہ فاطمہ بنت خطاب بن نفیل رضی اللہ عنہا بھی شامل ہیں جو سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے ہی مسلمان ہو چکی تھیں اور مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بیعت کرنے والی خواتین میں سے تھیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 7070
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 7070] [ترقيم الشركة 6990]