المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
صَقْلُ الْقَلْبِ بِالتَّوْبَةِ باب: توبہ کے ذریعے دل کو صاف کرنا
حدیث نمبر: 7
7 - حدثنا الإمام أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عروة، عن عائشة قالت: لم يَزَلْ رسولُ الله ﷺ يُسأَل عن الساعة حتى نزلت: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ [النازعات: 43، 44] (3).
هذا حديث لم يخرَّج في "الصحيحين"، وهو محفوظ صحيح على شرطهما معًا، وقد احتجَّا معًا بأحاديث ابن عُيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے (لوگوں کی جانب سے) قیامت کے بارے میں مسلسل سوال کیا جاتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ ”آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ؟ اس کا علم تو آپ کے رب ہی پر ختم ہے۔“ [النازعات: 43، 44]
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ان دونوں (امام بخاری و مسلم) کی شرط پر محفوظ اور صحیح ہے، اور ان دونوں نے «سفيان بن عيينه عن الزهري عن عروه عن عائشه» کی احادیث سے احتجاج کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح. الحميدي: هو عبد الله بن الزبير بن عيسى القرشي الأسدي، وسفيان: هو ابن عيينة، وعروة: هو ابن الزبير بن العوّام.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
تفصیلِ روایت: یہاں حمیدی سے مراد "عبد اللہ بن زبیر بن عیسیٰ القرشی الاسدی" ہیں، سفیان سے مراد "ابن عیینہ" ہیں، اور عروہ سے مراد "ابن زبیر بن العوام" ہیں۔
وأخرجه ابن راهويه في "مسنده" (777)، والبزار (2279 - كشف الأستار)، والطبري في "تفسيره" 30/ 49، وأبو نعيم في "الحلية" 7/ 314 من طريق سفيان بن عيينة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن راہویہ نے "المسند" (777) میں، بزار (2279 - کشف الاستار) نے، طبری نے اپنی "تفسیر" 30/ 49 میں، اور ابو نعیم نے "الحلیۃ" 7/ 314 میں سفیان بن عیینہ کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسيأتي عند المصنف برقم (3939) عن علي بن حمشاذ عن بشر بن موسى.
حوالہ / مصدر: یہ روایت مصنف کے ہاں آگے نمبر (3939) پر علی بن حمشاذ عن بشر بن موسیٰ کے واسطے سے آئے گی۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7 سے ماخوذ ہے۔