مستدرکِ حاکم
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - باب: سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے مناقب کا ذکر
فحدَّثنا بشرح هذه القصص أبو عبد الله الأصبهانيّ، حدّثنا الحسن بن الجَهْم، حدّثنا الحسين بن الفَرَج، حدّثنا محمد بن عمر قال: وزينبُ بنت جَحْش بن رِئاب أختُ عبد الرحمن بن جحش.
محمد بن عمر (واقدی) نے کہا: زینب بنت جحش بن رئاب، عبدالرحمن بن جحش کی بہن تھیں۔
حدَّثني عمر بن عثمان الجَحْشيّ، عن أبيه قال: قَدِمَ النبيُّ ﷺ المدينة، وكانت زينبُ بنت جحش ممَّن هاجرَ معَ رسولِ الله ﷺ، وكانت امرأةً جميلة، فخطبَها رسولُ الله ﷺ على زيد بن حارثة، فقالت: يا رسولَ الله، لا أَرضاه لنفسيّ، وأنا أيِّمُ قريش، قال: "فإني قد رَضِيتُه لكِ"، فتزوجها زيد بن حارثة (2).
عمر بن عثمان جحشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا ان لوگوں میں شامل تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ہجرت کی تھی، وہ ایک حسین و جمیل خاتون تھیں، رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کا رشتہ مانگا تو انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں انہیں اپنے لیے پسند نہیں کرتی جبکہ میں قریش کی معزز بیوہ ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اسے تمہارے لیے پسند کر لیا ہے“، چنانچہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کر لیا۔