المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ هِنْدٍ وَهَالَةَ ابْنَيْ أَبِي هَالَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا باب: سیدنا ہند اور ہالہ دونوں ابنِ ابو ہالہ رضی اللہ عنہما کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6844
أخبرنا أبو محمد المُزَني، حدثنا أبو خَليفة (3)، حدثنا محمد بن سلَّام، حدثنا أبو عُبيدة قال: أبو هالة زوجُ خَديجة، اسمُه هند (4) بن النبَّاش بن زُرارة وابناه هندٌ وهالة، شَهِدَ هندٌ أحدًا.
حافظ طلحہ بابر
ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ابوہالہ کا نام ہند بن نباش بن زرارہ تھا اور ان کے دو بیٹے ہند اور ہالہ تھے، ہند نے غزوہ احد میں شرکت کی تھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) قوله: "حدثنا أبو خليفة" سقط من (م) و (ص)، وأثبتناه من (ب).
نوٹ / توضیح: (3) یہ قول: "حدثنا أبو خلیفۃ" نسخہ (م) اور (ص) سے ساقط ہو گیا تھا، جسے ہم نے نسخہ (ب) سے ثابت کیا ہے۔
(4) كذا وقع عند الحاكم، وفي "المعجم الكبير" للطبراني 22/ 155: قال أبو عبيد: أبو هالة كان زوج خديجة قبل النبي ﷺ، واسمه النباش، وابنه هند بن النباش، من بني أسيد بن عمرو ابن تميم. قلنا: وذُكرت له أسماء أخرى ذكرها ابن عبد البر في ترجمة هند بن أبي هالة من "الاستيعاب" ص 743.
نوٹ / توضیح: (4) حاکم کے ہاں اسی طرح واقع ہوا ہے، جبکہ طبرانی کی "المعجم الکبیر" 22/ 155 میں ہے: "ابو عبید نے کہا: ابو ہالہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے خدیجہ رضی اللہ عنہا کے شوہر تھے، ان کا نام نباش تھا، اور ان کے بیٹے ہند بن نباش تھے، جو بنو اسید بن عمرو بن تمیم سے تھے۔" ہم (محقق) کہتے ہیں: ان کے دیگر نام بھی ذکر کیے گئے ہیں جنہیں ابن عبد البر نے "الاستیعاب" ص 743 میں ہند بن ابی ہالہ کے ترجمہ میں بیان کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6844 سے ماخوذ ہے۔