حدیث نمبر: 6800
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق قال في ذكر من شهد بدرًا والعقبة: عُوَيمُ بن ساعدة بن عابس بن قيس بن النُّعمان بن زيد بن أُميَّة بن زيد بن مالك، من الأنصار ثم من بني أُمية بن زيد، يُقال: إنه حليفٌ لبني عمرو بن عوف، وقيل: إنه من أنفُسِهم.
حافظ طلحہ بابر

ابن اسحاق سے مروی ہے کہ غزوہ بدر اور بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والوں میں عویم بن ساعدہ بن عابس بن قیس بن نعمان بن زيد بن اميہ بن زيد بن مالک انصاری بھی شامل ہیں، ان کا تعلق بنو امیہ بن زید سے ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ بنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے اور بعض کے مطابق وہ اصل میں انہی میں سے تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6800
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6800] [ترقيم الشركة 6720]