المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ صَعْصَعَةَ بْنِ نَاجِيَةَ الْمُجَاشِعِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا صعصعة بن ناجیة مجاشعی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6706
أخبرنا أبو محمد المُزَني، حدثنا أبو خَليفة القاضي، حدثنا محمد بن سلَّام الجُمَحي، حدثنا مَعمَر بن المثنَّى، قال: صعصعةُ بن ناجية بن عَقَّال بن محمد بن سفيان ابن مُجاشِع بن، دارِم جدُّ الفرزدقِ بنِ غالب، وَفَدَ على النبيِّ ﷺ.
حافظ طلحہ بابر
معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں کہ: صعصعہ بن ناجیہ بن عقال بن محمد بن سفیان بن مجاشع بن دارم، یہ مشہور شاعر فرزدق بن غالب کے دادا ہیں، اور انہوں نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں وفد کی صورت میں حاضری دی تھی۔