المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر اور نبی کریم ﷺ کا فرمان کہ سلمان ہم اہلِ بیت میں سے ہے
حدیث نمبر: 6684
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق، حدثنا مصعب بن عبد الله، قال: وسلمانُ الفارسي يُكنى أبا عبد الله، وكان ولاؤُه لرسولِ الله ﷺ. وقال رسولُ الله ﷺ: "سلمانُ مِنَّا أهل البيت" (1).
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبداللہ تھی، وہ رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سلمان ہم اہل بیت میں سے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) سيأتي مسندًا لاحقًا.
نوٹ / توضیح: یہ روایت آگے اپنی مکمل سند کے ساتھ (مسنداً) آئے گی۔
نوٹ / توضیح: یہ روایت آگے اپنی مکمل سند کے ساتھ (مسنداً) آئے گی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6684 سے ماخوذ ہے۔