حدیث نمبر: 6583
حدثني محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثني مُصعَب بن عبد الله الزُّبَيري، حدثني أبي، عن قُدَامة بن إبراهيم بن محمد ابن حاطِبٍ قال: رأيت الحجَّاجَ بن يوسف يَضرِبُ عبّاس بنَ سهل بن سعد في إمْرَة ابن الزُّبير، فاطَّلَعَ سهلٌ وهو في إزارٍ ورداءٍ له أصفرَ، فلما أقبل أشارَ الحجَاجُ بالكَفِّ عن ابنه (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6440 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

قدامہ بن ابراہیم بن محمد بن حاطب سے مروی ہے کہ میں نے حجاج بن یوسف کو دیکھا کہ وہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے دورِ حکومت میں عباس بن سہل بن سعد کو مار رہا تھا، اتنے میں سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے، وہ ایک تہبند اور زرد رنگ کی چادر اوڑھے ہوئے تھے، جب وہ قریب آئے تو حجاج نے ان کے بیٹے کو مارنے سے روکنے کا اشارہ کر دیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6583
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل عبد الله بن مصعب الزبيري وقدامة بن إبراهيم.» [ترقيم الرساله 6583] [ترقيم الشركة 6504] [ترقيم العلميه 6440]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده حسن من أجل عبد الله بن مصعب الزبيري وقدامة بن إبراهيم.
درجۂ حدیث: عبد اللہ بن مصعب الزبیری اور قدامہ بن ابراہیم کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے۔
وأخرجه ابن حبان (7287) عن أحمد بن علي بن المثنى أبي يعلى، عن مصعب بن عبد الله بن مصعب، بهذا الإسناد. وذكر الحديث بتمامه، وفيه ذكر سهل: أنَّ رسول الله ﷺ أوصى أن يُحسَن إلى مُحسِن الأنصار، ويُعفَى عن مُسيئهم.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (7287) نے امام ابو یعلیٰ (احمد بن علی بن المثنیٰ) کے واسطے سے، انہوں نے مصعب بن عبد اللہ بن مصعب سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
تفصیلِ روایت: انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی ہے جس میں حضرت سہل بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وصیت فرمائی کہ انصار کے نیکوکاروں کے ساتھ بھلائی کی جائے اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کیا جائے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6583 سے ماخوذ ہے۔