المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6575
أخبرني علي بن محمد بن عبد الله القاضي، حدثنا الحسين بن محمد القَبَّاني، حدثنا سعيد بن يحيى الأُمَوي، حدثنا أبي، حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيتُ بيدِ ابن أبي أَوفى ضَرْبةٌ، قلت: متى أصابك هذا؟ قال: يومَ حُنَين، قلت: أدركتَ حُنينًا؟ قال: نعم، وقبلَ ذلك (1).
حافظ طلحہ بابر
اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ایک زخم کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کب لگا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”غزوہ حنین کے دن،“ میں نے عرض کیا: کیا آپ حنین میں شریک تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، اور اس سے پہلے کے غزوات میں بھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 31 / (19131)، والبخاري (4314) من طريق يزيد بن هارون، عن إسماعيل ابن أبي خالد، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (31/ 19131) اور امام بخاری (4314) نے یزید بن ہارون کے طریق سے، انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6575 سے ماخوذ ہے۔