المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا باب: سیدنا عبد اللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کا ذکر
حدیث نمبر: 6462
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثني مُصعَب بن عبد الله الزُّبيري قال: أول مولود وُلِدَ بعد الهجرة عبدُ الله ابن الزُّبير بن العوَّام بن خُوَيلد بن أَسد بن عبد العُزَّى، وأمُّه أسماُء بنت أبي بكر الصدّيق، وأمُّها قَتْلة بنت عبد العزَّى بن عبدِ أسد بن نصر بن مالك بن حِسْل بن عامر ابن لؤيّ، وعبد الله يُكنى أبا بكر.
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن اسحاق حربی نے مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہجرت کے بعد مسلمانوں کے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بچے سیدنا عبداللہ بن زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ تھے، ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما ہیں، اور ان کی نانی قتلہ بنت عبدالعزیٰ بن عبد اسد بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوی تھیں، اور عبداللہ کی کنیت ابوبکر تھی۔