المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ السَّهْمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: عبد اللہ بن عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا ذکر
حدیث نمبر: 6368
فحدَّثَني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليِفة ابن خَيّاط قال: وكانت وفاةُ أَبي محمدٍ عبد الله بن عمرو بن العاص -وأمُّه رائطةُ (2) بنت مُنبِّه بن الحَجّاج بن عامر بن حَذيَم (3) بن سعد بن سَهم- سنةَ خمس وستين، وكان يَخضِبُ بالسواد، وكان عمرو بن العاص أكبرَ من ابنه بثنتَيْ عشرةَ سنة.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی وفات سن 65 ہجری میں ہوئی، ان کی والدہ کا نام رائطہ بنت منبہ تھا، وہ اپنے بالوں کو سیاہ خضاب لگاتے تھے اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے عبداللہ سے عمر میں صرف بارہ سال بڑے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) هكذا في نسخنا الخطية، وفي "طبقات خليفة" ص 26 و 299: رَيْطة، لكن لما ذكرها في النساء ص 335 سماها: رائطة، وقد اختلفت مصادر ترجمته، ففي بعضها: ريطة، وفي الآخر: رائطة.
اختلافِ نسخ: ہمارے قلمی نسخوں اور طبقاتِ خلیفہ میں 'رَيْطہ' ہے، مگر خلیفہ نے خواتین کے ذکر میں اسے 'رائطة' لکھا ہے۔ مختلف مصادر میں ان دونوں ناموں کا اختلاف ملتا ہے۔
(3) هكذا في نسخنا الخطية، ويغلب على ظننا أنه تحريف والذي في "الطبقات" لخليفة: حُذافة، وكذا نقله عنه ابن عساكر 31/ 242، ويقال: حذيفة بن سعد بن سهم هكذا في "طبقات ابن سعد" 5/ 47 و 82 و 10/ 255، و"جمهرة أنساب العرب" لابن حزم ص 165.
تحریف: قلمی نسخوں کی عبارت غالباً تحریف شدہ ہے، درست 'حُذافہ' ہے جیسا کہ طبقاتِ خلیفہ اور ابن عساکر میں ہے۔ ابن سعد اور ابن حزم نے 'حذیفہ بن سعد' کے نام سے بھی ذکر کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6368 سے ماخوذ ہے۔