المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ رِوَايَاتِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم ﷺ سے ضحاک بن قیس کی روایات کا ذکر
حدیث نمبر: 6362
فأخبرني مَخلَدُ بن جعفر، حدثنا محمد بن جَرِيرٍ قال: زَعَمَ الواقديُّ أنَّ الضحاك بن قيس لم يَسمَعْ من النبيِّ ﷺ، وزَعَم غيرُه أنه سمع من النبي ﷺ (2) فنقولُ وبالله التوفيق: إِنَّ الصواب قولُ أبي جعفر محمد بن جَرِير ﵀، فقد صحَّتْ له عن رسول الله ﷺ رواياتٌ ذُكِرَ فيها سماعُه من رسول الله ﷺ، فمنها:
حافظ طلحہ بابر
محمد بن جریر بیان کرتے ہیں کہ واقدی کا یہ گمان ہے کہ ضحاک بن قیس نے نبی کریم ﷺ سے کچھ نہیں سنا، جبکہ دیگر محدثین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ہے، تو ہم اللہ کی توفیق سے یہ کہتے ہیں کہ درست بات ابو جعفر محمد بن جریر رحمہ اللہ کی ہے، کیونکہ ان سے رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے ایسی روایات ثابت ہیں جن میں ان کے سماع کا ذکر موجود ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) قوله: "وزعم غيره أنه سمع من النبي ﷺ" سقط من (ب).
فنی نکتہ / علّت: جملہ "دوسروں کا گمان ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا ہے" نسخہ (ب) سے ساقط ہے۔
فنی نکتہ / علّت: جملہ "دوسروں کا گمان ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا ہے" نسخہ (ب) سے ساقط ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6362 سے ماخوذ ہے۔