حدیث نمبر: 627
أخبرَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي، حَدَّثَنَا الحسين بن محمد بن زياد، حَدَّثَنَا محمد بن المثنَّى، حَدَّثَنَا ابن أبي عَدِي، حَدَّثَنَا محمد بن عمرو، حدَّثني ابن شِهاب، عن عُروة بن الزُّبير، عن فاطمة بنت أبي حُبيش: أنها كانت تُستَحاض، فقال لها النَّبِيّ ﷺ: "إذا كان دَمُ الحَيْضة فإنه دمٌ أسودُ يُعرَف، فإذا كان ذلك فأَمسِكي عن الصلاة، وإذا كان الآخرُ فتوضَّئي وصلِّي، فإنما هو عِرقٌ" (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 618 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہیں استحاضہ کی بیماری تھی تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”حیض کا خون سیاہ رنگ کا ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے، پس جب وہ ہو تو نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا (استحاضہ کا خون) ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو کیونکہ وہ ایک رگ کا خون ہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 627
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي» [ترقيم الرساله 627] [ترقيم الشركة 622] [ترقيم العلميه 618]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي. والمحفوظ أنه من حديث عروة عن خالته عائشة: أن فاطمة … هكذا في "الصحيحين" وغيرهما كما تقدم قريبًا بإثر (624).
درجۂ حدیث: محمد بن عمرو بن علقمہ اللیثی کی وجہ سے یہ سند حسن ہے۔
اہم نکتہ: محفوظ بات یہی ہے کہ یہ عروہ عن حضرت عائشہ (اپنی خالہ) کی روایت ہے کہ حضرت فاطمہ (بنت ابی حبیش) کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا؛ اسی طرح صحیحین اور دیگر کتب میں (624) کے بعد صراحت موجود ہے۔
وأخرجه أبو داود (286) و (304)، والنسائي (215) عن محمد بن المثنى، بهذا الإسناد. وانظر ما سيأتي برقم (7062).
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (286، 304) اور نسائی نے (215) میں محمد بن المثنیٰ کی سند سے روایت کیا ہے۔
نوٹ / توضیح: مزید تفصیل آگے نمبر (7062) پر آئے گی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 627 سے ماخوذ ہے۔