المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
لْأَرْقَمُ آخِرُ أَهْلِ بَدْرٍ وَفَاةً باب: سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ اہل بدر میں سب سے آخر میں وفات پانے والے تھے
حدیث نمبر: 6248
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحربي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُبَيري قال: الأرقمُ بن أبي الأرقم، واسم أبي الأرقم عبدُ منَاف بن أَسَد بن عبد الله بن عُمر بن مخزوم، وهو من أهل بَدْر، أسلَمَ هو وأبو عُبيدة بن الجرَّاح وعثمانُ بن مَظعُون في وقت واحد، وكان الأرقمُ من آخر أهل بدر وفاةً.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ کے متعلق مروی ہے، ان کے والد ابوارقم کا نام عبد مناف بن اسد بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم تھا، وہ اہل بدر میں سے تھے، انہوں نے، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہم نے ایک ہی وقت میں اسلام قبول کیا تھا، اور سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ اہل بدر میں سے سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابہ میں شامل تھے۔