المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - باب: سیدنا ابو اسحاق سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 6211
حدثني أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيّاط قال: سعدُ بن أبي وقَّاص ولَّاه عمرُ وعثمانُ الكوفةَ، أمُّه حَمْنةُ بنت أبي سفيان بن أُمَّية بن عبدِ شمس بن عبدِ مَنَاف (2).
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما نے کوفہ کا گورنر مقرر کیا تھا، ان کی والدہ حمنہ بنت ابی سفیان بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف تھیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) قوله: "بن عبد مناف" ليس في (م) و (ص)، وهو في (ز) إلّا أنه أشير عليه بعلامة الحذف، وأثبتناه من (ب)، وهو الموافق لما في "طبقات خليفة" ص 15.
فنی نکتہ / علّت: "بن عبد مناف" کا اضافہ نسخہ (م) اور (ص) میں نہیں ہے، نسخہ (ز) میں ہے مگر حذف کا نشان ہے؛ ہم نے اسے نسخہ (ب) اور 'طبقات خلیفہ' (ص 15) کے مطابق برقرار رکھا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: "بن عبد مناف" کا اضافہ نسخہ (م) اور (ص) میں نہیں ہے، نسخہ (ز) میں ہے مگر حذف کا نشان ہے؛ ہم نے اسے نسخہ (ب) اور 'طبقات خلیفہ' (ص 15) کے مطابق برقرار رکھا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6211 سے ماخوذ ہے۔