حدیث نمبر: 5972
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا أبو أسامة، حدثنا هشام بن عُروة، عن أبيه، عن أسماء بنت أبي بكر، قالت: لقد رأيتُ زيدَ بن عمرو بن نُفَيل قائمًا مُسنِدًا ظَهرَه إلى الكعبة، يقول: يا معشرَ قُريش ما منكم اليومَ أحدٌ على دِينِ إبراهيمَ غيري، وكان يُحْيِي المَوءُودةَ، يقول للرجل إذا أراد أن يَقتُل ابنتَه: مَهْلًا لا تَقتُلْها، أنا أكفِيكَ مَؤُونتها، فيأخُذُها، فإذا تَرعْرَعَت قال لأبيها: إن شئتَ دَفَعتُها إليكَ، وإن شئتَ كَفَيتُك مؤونتَها (2). صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب كعب بن مالك الأنصاري ﵁
حافظ طلحہ بابر

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے زید بن عمرو بن نفیل کو کعبہ سے پیٹھ لگائے کھڑے دیکھا، وہ کہہ رہے تھے: ”اے گروہِ قریش! آج میرے سوا تم میں سے کوئی بھی دینِ ابراہیمی پر نہیں ہے“، اور وہ زندہ درگور کی جانے والی بچیوں کی جان بچایا کرتے تھے، جب کوئی شخص اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا ارادہ کرتا تو وہ اس سے کہتے: ”ٹھہرو! اسے قتل نہ کرو، اس کے اخراجات کا بوجھ میں اٹھاؤں گا“، چنانچہ وہ اسے لے لیتے، پھر جب وہ بچی بڑی ہو جاتی تو وہ اس کے باپ سے کہتے: ”اگر تم چاہو تو میں اسے تمہارے حوالے کر دوں اور اگر چاہو تو میں ہی اس کی کفالت جاری رکھوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5972
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح أبو أسامة: هو حماد بن أسامة.» [ترقيم الرساله 5972] [ترقيم الشركة 5913]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح أبو أسامة: هو حماد بن أسامة.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو اسامہ سے مراد حماد بن اسامہ ہیں۔
وأخرجه النسائي (8131) عن الحسين بن منصور بن جعفر، عن أبي أسامة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی (8131) نے حسین بن منصور بن جعفر سے، انہوں نے ابو اسامہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه البخاري في "صحيحه" (3828) معلَّقًا بصيغة الجزم عن الليث بن سعد، عن هشام بن عروة، به.
حوالہ / مصدر: اسے بخاری نے اپنی "صحیح" (3828) میں "صیغہ جزم" کے ساتھ "معلقاً" لیث بن سعد سے، انہوں نے ہشام بن عروہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5972 سے ماخوذ ہے۔